جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے منگل کے روز چاڈورہ بڈگام میں
ہونے والی شہری ہلاکتوں پر افسوس اور دُکھ و صدمے کا اظہار کیا ہے۔محبوبہ مفتی نے ان ہلاکتوں کو انتہائی بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے
کہا کہ
لوگوں کو لگ بھگ پچھلی3 دہائیوں سے کافی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تشدد نے ریاستی عوام کو بے انتہا مشکلات دی ہیں اور
اب وقت آگیا ہے کہ معاملات کے حل کے لئے پُر امن طریقوں کو ایک موقع دیا
جائے۔